فیصل آباد کا بھکاری کروڑوں کا مالک نکلا

فیصل آباد کا بھکاری کروڑوں کا مالک نکلا
فیصل آباد: جڑانوالہ کے چک نمبر 103گ ب کا بھکاری مظفر حسین 3کروڑ کا مالک نکلا۔ تفصیلات کے مطابق مظفر حسین نے ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں رٹ دائر کرتے ہوئے 3 کروڑ کی ملکیت کا دعوی کیا۔ بھکاری کا کہنا ہے کہ خریدے ہوئے پلاٹ کی رقم دینے جا رہا تھا کہ پولیس نے 7 لاکھ چھین کر آپس میں بانٹ لئے۔اس پر پولیس نے کہا ہے کہ بھکاری جھوٹ بول رہا ہے، اس کے پاس سات لاکھ کہاں سے آئے۔ تاہم بھکاری نے عدالت میں 3 کروڑ روپے کے اکاؤنٹ نجی بنک میں شو کروا کر سب کو حیران کردیا۔اس حوالے سے بھکاری مظفر کا کہنا ہے کہ 50 سال سے بھیک مانگ کر رقم بنک میں جمع کرواتا ہوں۔ عدالت نے بھکاری کے 7 لاکھ ہڑپ کرنے کے الزام پر تھانیدار اور اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔