ویب ڈیسک : سعودی عرب کی قومی فٹ بال ٹیم ورلڈ کپ 2026 کے کوالیفائر میچ کے لیے اسلام آباد پہنچ گئی۔
سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی، سیکرٹری آئی پی سی ظہور احمد، ڈائریکٹر پاکستان سپورٹس بورڈ شاہد اسلام، پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کے چئیرمین رانا مشہود اور پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے حکام نے سعودی ٹیم کا استقبال کیا۔
سعودی فٹبال ٹیم پہلی بار پاکستان کا دورہ کر رہی ہے۔ پاکستان اور سعودی عرب کا ہوم مقابلہ 6 جون کو شیڈول ہے۔ یہ میچ جناح فٹبال اسٹیڈیم اسلام آباد میں کھیلا جائے گا۔