لاہور (پبلک نیوز) منشیات برآمدگی کیس میں سابق وزیر قانون پنجاب رانا ثناءاللہ کے خلاف فرد جرم ایک بار پھر عائد نہ ہوسکی، انسداد منشیات کی خصوصی عدالت میں رانا ثناءاللہ کی حاضری معافی کی درخواست دائر۔
رانا ثناءاللہ کے وکیل کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی کا سیشن ہے اور رانا ثناءاللہ وہاں مصروف ہیں۔ عدالت حاضری معافی کی درخواست منظور کرے۔ فاضل جج نے ریمارکس دیئے کہ رانا ثناءاللہ کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرتا ہوں اور ضمانتی کو نوٹس کرتا ہوں۔ ضمانتی رانا ثناءاللہ کو 13 مارچ کو ہرصورت عدالت میں پیش کرے۔
وکیل نے استدعا کی کہ 13 مارچ کو چیئرمین سینٹ کے انتخابات ہیں، عدالت 15 مارچ کے بعد کی تاریخ دے۔