”شکست مل چکی، اعتماد کے ووٹ کا ڈرامہ چھوڑیں، گھر جائیں“

”شکست مل چکی، اعتماد کے ووٹ کا ڈرامہ چھوڑیں، گھر جائیں“

کراچی (پبلک نیوز) صوبائی وزیر اطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ خان صاحب قومی اسمبلی میں آپ کو شکست مل چکی ہے، اعتماد کے ووٹ کا ڈرامہ چھوڑیں اور گھر جائیں۔ پی ڈی ایم قوم کی ترجمانی کرتے ہوئے آگے نکل چکی ہے۔

اپنے جاری کردہ ایک اہم بیان میں ان کا کہنا تھا کہ اگلا معرکہ سینٹ کے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کی سیٹ پر ہوگا۔ خان صاحب پی ڈی ایم آپ کو سینٹ میں شکست دے گی۔ پی ٹی آئی سے آپ کو سینٹ کے چیئرمین کا امیدوار بھی نہ مل سکا۔

سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ آپ کو اپنے لوگوں کی اہلیت پر شک ہے، صادق سنجرانی کو سینٹ چیئرمین کے لیے منتخب کیا ہے۔ خان صاحب آپ تو اپنے اتحادیوں سے مشورہ کئے بغیر فیصلے کرتے ہیں۔ یہ کوئی آمریت یا بادشاہت نہیں، یہی آپ کی ناکامیوں کی وجہ ہے۔

وزیر اطلاعات سندھ کا مزید کہنا تھا کہ سینٹ کے بعد پنجاب پی ڈی ایم کا ٹارگٹ ہوگا، نیازی صاحب ضمنی انتخابات سے شروع ہونے والا آپ کی ناکامیوں کا سلسلہ اب تھمتا دکھائی نہیں دیتا۔ بھوکھلائٹ میں اس کا زمہ دار ریاست کے آئینی اداروں کو ٹھہرانہ عقل مندی نہیں۔

انھوں نے یہ بھی کہا کہ کیا زرتاج گل اور شہریار آفریدی نے اپوزیشن سے ڈیل کر کے اپنا ووٹ ضائع کیا۔ خان صاحب قومی اسمبلی میں ووٹ ضایع کرنے والوں میں آپ کا بھی تو نام آ رہا ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔