اسلام آباد (پبلک نیوز) وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ میں مالشی قسم کا وزیرنہیں ہوں۔ عمران خان نے تباہ معیشت کواستحکام دیا۔ عمران خان نے جس طرح کام کیا کسی نے نہیں کیا۔
قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آج پاکستان کے ساتھ امریکا، روس، چین ہے۔ آج عظیم افواج 15 ویں سے دسویں نمبرپر آگئی ہے۔ اپوزیشن میں دن بڑے لمبے ہوتے ہیں۔
اپنی تقریر کے دوران انھوں نے مزید کہا کہ جاگیردار کبھی کسی کا نہیں ہوتا۔ وزیراعظم صاحب! تنخواہ دار طبقے کاگزارانہیں ہورہا۔ وزیراعظم صاحب عام آدمی کولے کرچلیں۔ آئی ایم ایف، ورلڈبینک باتیں کرتارہتا ہے۔