آج اعتماد کے ووٹ کی کوئی حیثیت نہیں، مریم نواز

آج اعتماد کے ووٹ کی کوئی حیثیت نہیں، مریم نواز

اسلام آباد(پبلک نیوز) مریم نواز نے کہا ہے کہ آج اعتماد کے ووٹ کی کوئی حیثیت نہیں، گن پوائنٹ پر رکھ کر ووٹ لیا گیا۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے یوسف رضاگیلانی کامیاب ہوئے، فیصلہ تو ہو گیا، جن کو کہتے ہیں بک گئے انہی سے ووٹ لیا گیا، عوامی عدالت میں ہارے ہوئے شخص کو بچانے کی کوشش کی جا رہی ہے، الیکشن کمیشن سے سرٹیفائیڈ چور عمران خان ہے، تمہاری اتنی جرات دوسروں کو چور کہتے ہو، اتنا بڑا چور پاکستان میں کبھی نہیں دیکھا، دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہو گیا ہے، اب آپ لوگوں کی آنکھوں میں دھول نہیں جھونک سکتے، چند دن میں ساری چیزیں سامنے آ جائیں گی۔

مریم نواز نے کہا ٹرمپ ہارا، جاتے جاتے ملک پر حملہ کیا، آج یہ بھی جا رہا ہے اور ملک پر حملہ کیا، کہتے تھے ابو بچاؤ مہم چلا رہے ہیں، بیٹا بچاؤ، اولاد بچاؤ مہم آج دیکھی، عوام ان کامحاسبہ کرنے کیلئے تیار بیٹھی ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔