تحریک عدم اعتماد : ہمارے نمبرز پورے ہیں، وزیراعظم

تحریک عدم اعتماد : ہمارے نمبرز پورے ہیں، وزیراعظم
اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے ہمارا ہوم ورک مکمل اور نمبر گیم پورے ہیں، اپوزیشن اپنا شوق پورا کرکے دیکھ لے، اندازہ ہوجائے گا۔ پبلک نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے تحریک انصاف کے ارکان قومی اسمبلی نے ملاقات کی۔ ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعظم سے ارکان کی ملاقات گزشتہ روز ہوئی، اور ان ارکان میں ریاض فتیانہ اور نصر اللہ دریشک کے علاوہ وفاقی وزراء بھی تھے۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی ارکان سے ملاقات میں ممکنہ تحریک عدم اعتماد پر بات چیت ہوئی۔ اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ارکان پر اعتماد رہیں، سب کچھ ٹھیک ہے، تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے ہمارا ہوم ورک مکمل اور نمبر گیم پورے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ مجھے آپ کی وفاداری پر یقین ہے، تحریک انصاف کے سب ارکان متحد ہیں، اور تمام اتحادی بھی ہمارے ساتھ ہیں، اپوزیشن عدم اعتماد کی تحریک کا شوق پورا کرکے دیکھ لے، انہیں اندازہ ہوجائے گا۔ ذرائع نے بتایا کہ ارکان نے وزیر اعظم کو یقین دہانی کرائی کہ ہم کہیں نہیں جار رہے ہیں اور ایسا سوچا بھی نہیں ،ہمارے بارے میں مطمئن رہیں، ہم آپ کی ٹیم کا حصہ ہیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔