موت کے منہ سے واپس آئی ہوں ، میڈونا

madona
کیپشن: madona
سورس: google

ویب ڈیسک :لاکھوں دلوں کی دھڑکن ، پاپ میوزک کی ملکہ گلوکارہ میڈونا کا کہنا ہے کہ وہ موت کے منہ سے واپس آئی  ہیں اور چھ ماہ انہوں نے معذوری کے عالم میں گذارے۔ 

 لاس اینجلس کیلے فورنیا میں صحت یابی کے بعد  اپنے پہلے کنسرٹ سےقبل میڈونا نے مداحوں کو بتایا ہے کہ وہ گزشتہ موسم گرما میں سنگین بیکٹیریل انفیکشن  کا شکارہونے  کے بعد   آئی سی یو میں داخل رہیں۔

 یادرہے 65 سالہ پاپ آئیکون میڈونا گزشتہ جون میں اچانک بے ہوش ہونے پر  ہسپتال لے جایا گیا تھا ۔

 کیا فورم لاس اینجلس میں   میڈونا  پانچ  شوز میں پرفارم کریں گی ۔ پہلی پرفارمنس کا آغاز کرتے ہوئے، میڈونا نے کہا کہ بیماری "حیرت انگیز" تھی انہوں نے سامعین میں ایک "بہت خاص آدمی"،  اپنے معالج ڈاکٹر ڈیوڈ اگس کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ "جب میں اس موسم گرما میں بیمار تھی، اور میں  اپنے بستر سے ٹوائلٹ تک نہیں چل پارہی  تھی۔

"میں اسے ہر دوسرے دن فون کرتی اور اس سے پوچھتی کہ میرے پاس توانائی کیوں نہیں ہے، میری توانائی کب واپس آنے والی ہے، میں کب خود کو دوبارہ محسوس کرسکتی ہوں، میں کب دوبارہ ٹور پر جا سکتی ہوں۔

  میڈونا نے اس آزمائش کو " خوفناک" قرار دیا  انہوں نے اپنے چھ بچوں کا بیماری کے دوران ساتھ دینے پر شکریہ ادا کیا۔

Watch Live Public News