لیجنڈ گلوکارہ بیونسے نے تاریخ رقم کردی

لیجنڈ گلوکارہ بیونسے نے تاریخ رقم کردی
سورس: ویب ڈیسک

ویب ڈیسک :’’کاؤبوائے کارٹر’’ گانوں  کے ساتھ ٹاپ کنٹری البم میں پہلے نمبر پر آنے والی واحد سیاہ فام گلوکارہ بن گئیں ۔

 رپورٹ کے مطابق  "ایکٹ II: کاؤ بوائے کارٹر" بل بورڈ 200 البمز کے چارٹ میں بھی سرفہرست ہے، جس میں بیونس آٹھویں مرتبہ  اس پوزیشن پر براجمان ہوئی ہیں۔ 

فروری میں، بیونسے نے اس وقت بھی تاریخ رقم کی جب البم، "Texas Hold 'Em" کے پہلے سنگلز میں سے ایک نے بل بورڈ کے ہاٹ کنٹری گانوں کے چارٹ پر سرفہرست مقام حاصل کیا۔

 یادرہے یہ کامیابی   بیونسے نے اس وقت سمیٹی ہے جب ان کے اوپر بحث چل رہی ہےکہ وہ کنٹری میوزک آرٹسٹ نہیں ۔ 

 یادرہے بیونسے ہیوسٹن، ٹیکساس میں پلی بڑھیں ،  جہاں عرصہ دراز سے کنٹری میوزک کا راج  ہے۔  جبکہ ان  کی خاندان کی جڑیں  جنوبی امریکا میں بھی ہیں  ان کے والد میتھیو نولز، گیڈڈن، الاباما میں پیدا ہوئے تھے، جب کہ اس کی والدہ، ٹینا نولز، گیلوسٹن، ٹیکساس سے تعلق رکھتی ہیں۔  دیگر  خاندان لوزیانا سے ہے۔