امریکی گلوکارہ ریحانہ اور جھانوی کپور کے ٹھمکوں کی دھوم 

امریکی گلوکارہ ریحانہ اور جھانوی کپور کے ٹھمکوں کی دھوم 
کیپشن: Rihanna & Janhvi Kapoor
سورس: ویب ڈیسک

ویب ڈیسک: مشہور امریکی گلوکارہ ریحانہ اور جھانوی کپور کے ٹھمکوں نے اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی کے سنگیت نے ماحول بنا دیا۔

تفصیلات کے مطابق اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی کی تقریبات کے لیے کچھ بین الاقوامی ستاروں کے ساتھ پورا بالی ووڈ اس وقت گجرات کے شہر جام نگر میں موجود ہے۔

کل رات بین الاقوامی پاپ اسٹار ریحانہ نے جام نگر میں مہمانوں کے لیے ایک جاندار پرفامس دی۔ بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ جھانوی کپور نے ایک وڈیو سماجی رابطے کی ویب سائیٹ انسٹا گرام میں شیئر کی۔  اس وڈیو میں جھانوی اور امریکی گلوکارہ ریحانہ کو ایک ساتھ رقص کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔ 

اننت ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ کے چیئرمین مکیش امبانی اور نیتا امبانی کے بیٹے ہیں۔ وہ ان کے تینوں بچوں میں سب سے چھوٹے ہیں۔  

مہمانوں میں کاروباری شخصیات کے ساتھ دنیا بھر کے مشہور لوگ اس شادی میں مدحو ہیں۔  

کاروباری شخصیات

جن میں سر فہرست  مارک زکربرگ، بل گیٹس، سندر پچائی، ڈزنی کے سی ای او باب ایگر۔  

کھیلوں کی شخصیات 

سچن ٹنڈولکر، مہندر سنگھ دھونی۔

 بالی ووڈ شخصیات

جھانوی کپور، سیف علی خان، کرینہ کپور خان، سارہ علی خان، ہریتک روشن، کرن جوہر، رنبیر کپور، اور بہت سے ستارے شامل ہیں۔

Watch Live Public News