شبنم کا تیز ترین گیند پھینکنے کا نیا ریکارڈقائم

shabnam
کیپشن: shabnam
سورس: google

 ویب ڈیسک : جنوبی افریقہ کی فاسٹ بولر شبنم اسماعیل نے خواتین کرکٹ کی تاریخ کی سب سے تیز گیند پھینکنے کا ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔

آئی سی سی کے مطابق دائیں ہاتھ سے فاسٹ بولنگ کرنے والی 35 سالہ شبنم نے یہ ریکارڈ انڈیا میں ویمن پریمیئر لیگ کھیلتے ہوئے قائم کیا۔

شبنم نے منگل کے روز ممبئی انڈینز کی طرف سے کھیلتے ہوئے دہلی کیپیٹلز کے خلاف 132.1 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند کی۔ یہ پہلا موقع ہے جب کسی خاتون فاسٹ بولر نے 130 کلومیٹر فی گھنٹہ سے زیادہ رفتار سے گیند پھینکی ہے۔

شبنم اس سے قبل جنوبی افریقہ کی طرف سے کھیلتی تھیں، تاہم انہوں نے گذشتہ برس مئی میں بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے تھی۔

اس سے قبل خواتین کی جانب سے تیز ترین گیند کا ریکارڈ بھی شبنم ہی کے پاس تھا جب انہوں نے 2016 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف جنوبی افریقہ میں 128 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار حاصل کی تھی۔

جب میچ کے بعد شبنم سے ان کے ریکارڈ کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا، ’میں بولنگ کرتے ہوئے بڑی سکرین کی طرف نہیں دیکھتی۔‘

شبنم نے جنوبی افریقہ کی طرف سے 137 ایک روزہ میچ کھیل رکھے ہیں جن میں انہوں نے 191 وکٹیں حاصل کی ہیں۔

اس کے علاوہ انہوں نے 113 بین الاقوامی ٹی 20 میچوں میں 123 وکٹیں لی ہیں۔ ان دونوں فارمیٹس میں وہ جنوبی افریقہ کی سب سے کامیاب بولر ہیں۔

البتہ انہوں نے صرف ایک ٹیسٹ کھیلا ہے جس میں وہ تین وکٹیں لے پائیں۔

Watch Live Public News