سوشل میڈیا کی 1 گھنٹے کی بندش سے بانی فیس بک کو کتنا نقصان ہوا؟

سوشل میڈیا کی 1 گھنٹے کی بندش سے بانی فیس بک کو کتنا نقصان ہوا؟
کیپشن: Mark Zuckerberg
سورس: web desk

ویب ڈیسک:گذشتہ روز ایک گھنٹے کی سوشل میڈیا کی بندش سے صارفین کو شدید اذیت کا سامنا کرنا پڑا تھا، فیس بک صارفین کے اکاؤنٹس خود ہی سائن آؤٹ ہوگئے تھے۔

تفصیلات کے مطابق منگل کو ہونے والی ایک گھنٹے کی سوشل میڈیا بندش سے صارفین کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا، اکاونٹ خود بخود لاگ آوٹ ہوگئے اور ایک گھنٹے کے بعد خود ہی لاگ ان ہوگئے تھے۔جہاں صارفین کو مشکل کا سامنا رہا وہیں فیس بک کے بانی اور دنیا کے چوتھے امیر ترین فرد مارک زکربرگ کو 3 ارب ڈالر کا نقصان ہوا ہائی ٹیک فرم میٹا کے فلیگ شپ پلیٹ فارمز فیس بک، انسٹا گرام اور تھریڈز کے شیئرز میں 1.6 فیصد کی کمی ہوئی۔

گراوٹ کی وجہ سے وال اسٹریٹ مارکیٹ میں میٹا کا ایک شیئر 490.22 ڈالر کا ہوگیا مارک زکر برگ 179 ارب کے اثاثوں کے ساتھ اب بھی دنیا کے چوتھے امیر ترین فرد ہیں۔

تاہم ابھی تک سوشل میڈیا پلیٹ فارمX کو دنیا بھر میں جزوی بندش یا رسائی میں مشکلات کا سامنا ہے۔

Watch Live Public News