پاکستان ریلوے کا عید الفطر پر 10 اسپیشل ٹرین چلانے کا فیصلہ

پاکستان ریلوے کا عید الفطر پر 10 اسپیشل ٹرین چلانے کا فیصلہ

پبلک نیوز: پاکستان ریلوے کا عید الفطر کے موقع پر عوام الناس کے سہولت کے لیے 10 اسپیشل ٹرین چلانے کا فیصلہ۔ اسپیشل ٹرینں کراچی اور لاہور کے درمیان اور ایک کراچی سے راولپنڈی جبکہ ایک کراچی سے ملتان کے درمیان چلیں گی۔

تفصیلات کے مطابق پہلی ٹرین 07 مئی، دوسری 08 مئی، تیسری 09 مئی اور چوتھی 10مئی 2021 کو کراچی اور لاہور سے بوقت سے بوقت رات 8:00 بجے چلے گی جو کراچی سٹی، کراچی کینٹ، لانڈھی، حیدرآباد، ٹنڈو آدم، نواب شاہ، روہڑی، رحیم یار خان، خانپور، بہاولپور، لودھراں، ملتان، خانیوال، ساہیوال، اوکاڑہ اور رائیونڈ سے ہوتے ہوئی شام 4بجے لاہور پہنچے گی۔

یہ ٹرین اسی طرح ڈاؤن میں لاہور سے کراچی بھی پہنچے گی۔ جبکہ 9 ویں اسپیشل ٹرین کراچی اور راولپنڈی کے درمیان رات 8:00 بجے چلے گی۔

اس کے اسٹاپ کراچی سٹی، کراچی کینٹ، لانڈھی، حیدرآباد، ٹنڈو آدم، نواب شاہ، روہڑی، رحیم یار خان، خانپور، بہاولپور، لودھراں، ملتان، خانیوال، ساہیوال، اوکاڑہ، راونڈ، لاہور، گوجرانوالہ، وزیرآباد، لالہ موسیٰ اور جہلم ہوں گے جہاں سے ہوتے ہوئے رات 9 بجکر 45 منٹس پر راولپنڈی پہنچے گی۔

جبکہ 10 ويں اسپیشل ٹرین کراچی اور ملتان کے درمیان 12 مئی 2021 کو رات بجے چل کے صبح 11:15 بجے ملتان پہنچے گی۔ یہ ٹرین کراچی سٹی، کراچی کینٹ، لانڈھی، حیدرآباد، ٹنڈو آدم، نواب شاہ، روہڑی، رحیم یار خان، خانپور، بہاولپور اور لودھراں سے ہوتی ہوئی ملتان پہنچے گی۔

8، 10 اور 12 کو کراچی سے چلنے والی اسپیشل ٹرینوں میں اے سی سلیپر، اے سی بزنس اور اکانومی کلاسز ہوں گی جب کہ باقی تمام گاڑیاں نان اے سی یعنی اکانومی کلاس ہوں گی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔