ویب ڈیسک: پاکستان تحریکِ انصاف ( پی ٹی آئی) کے رہنما شاہ محمود قریشی کو راولپنڈی کی اڈیالہ جیل سے لاہور منتقل کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق جیل ذرائع نے بتایا ہے کہ شاہ محمود قریشی کو سخت سکیورٹی میں علی الصبح لاہور منتقل کیا گیا ہے۔
جیل ذرائع کے مطابق شاہ محمود قریشی کو لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا جائے گا، ان پر لاہور میں 9 مئی کے 7 مقدمات درج ہیں۔
جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس اڈیالہ جیل میں 9 مئی کے مقدمات میں شاہ محمود قریشی سے تفتیش بھی کر چکی ہے۔
شاہ محمود قریشی کے وکیل کی اڈیالہ جیل پیشی کے بعد میڈیا ٹاک
شاہ محمود قریشی کے وکیل نے اڈیالہ جیل پیشی کے بعد میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ میں 10 بار ممبر پارلیمان رہ چکا ہوں،مجھے پریزن وین میں قیدیوں کی طرح اسلام آباد سے لاہور لائے،ایک وین میں ایک بنچ تھا اور بہت مشکل سفر رہا یہ سب سیاسی مقاصد کے لیے کیا جارہا ہے۔
وکیل شاہ محمود قریشی نے کہا کہ شاہ محمود قریشی کی اڈیالہ جیل پی ٹی آئی رہنماؤں سے ملاقات بھی ہوئی،انکا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی عمران خان سے وفا کرنے کی وجہ سے ہمارے ساتھ یہ سلوک کیا جا رہا ہے،ہم وفا کرتے رہیں گے چاہیے جو مرضی کر لیں۔میرے دل میں پاکستان کے بہت سے راز ہے میں نے پاکستان کی خدمت کی ہے۔