کراچی ( پبلک نیوز) کورونا وائرس لاک ڈاؤن سے متعلق سندھ حکومت کا اہم فیصلہ سامنے آ گیا ہے۔ صوبائی حکومت نے ہفتہ کو بھی کاروباری سرگرمیاں بحال رکھنے کی اجازت دے دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے کل جمعہ اور پرسوں ہفتہ کے دن تجارتی سرگرمیاں بحال رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کل اور پرسوں کے دن مارکیٹس کھلی رکھنے کی اجازت ہو گی۔ صوبہ بھر میں لاک ڈاؤن کا آغاز اتوار سے ہو گا۔
صوبائی وزیر اطلات ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت نے جمعہ اور ہفتہ کو کاروبار کھولنے کی اجازت دے دی۔ جمعہ اور ہفتہ کو صبح 6 سے شام 6 بجے تک کاروباری سرگرمیوں کو جاری رکھا جا سکے گا۔
اتوار سے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) فیصلہ کے مطابق مکمل لاک ڈاؤن ہو گا۔