اسٹاک ایکسچینج میں مندی، ڈالر مہنگا

اسٹاک ایکسچینج میں مندی، ڈالر مہنگا
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان ،سرمایہ کار محتاط . 100 انڈیکس میں 408 پوائنٹس کمی ہوئی. 100 انڈیکس 0.90 فیصد کمی سے 44 ہزار 840 کی سطح پر بند ہوا، 5.65 ارب روپے مالیت کے 18.92 کروڑ شئیرز کا کاروبار کیا گیا، ماہرین کے مطابق عید تعطیلات کے بعد ہفتے کے آخری روز سرمایہ کار محتاط نظر آرہے ہیں . دوسری جانب اسٹیٹ بینک کے مطابق ایک دن میں انٹربینک میں ڈالر94پیسے مہنگا ہوگیا ، انٹربینک میں ڈالر 186 روپے سے بھی تجاوز کرگیا. انٹربینک میں ڈالر 185.69 روپے سے بڑھ کر 186.63 روپے پر بند ہوا، ایک دن میں روپے کی قدر میں 0.50 فیصد کمی ہوگئی ، عید تعطیلات کے بعد روپے پر پریشر دیکھا جارہا ہے .

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔