ڈونلڈ بلوم کی عمر ایوب خان سےملاقات،اہم فیصلے

ڈونلڈ بلوم کی عمر ایوب خان سےملاقات،اہم فیصلے
کیپشن: ڈونلڈ بلوم کی عمر ایوب خان سےملاقات،اہم فیصلے

ویب ڈیسک: امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نےقومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب خان سے ملاقات کی  ہے جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات پارلیمنٹ ہاؤس میں اپوزیشن لیڈر کے چیمبر میں ہوئی،ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں بیرسٹر گوہر، اسد قیصر اور راؤف حسن بھی موجود تھے اور ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال کا جائزہ بھی لیا گیا۔

عمر ایوب کی میڈیا سے گفتگو

امریکی سفیر سے اپوزشن چیمبر میں ملاقات کے بعد عمر ایوب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکی سفیر ابھی ملاقات میں سئینر رہنما اسد قیصر، روف حسن اور بیرسٹر گوہر بھی موجود تھے ۔ملاقات میں امریکی سفیر سے پاکستان میں ائین اور قانون کی بلادستی کے حوالے سے بات چیت کی۔

عمر ایوب  نے مزید کہا ہے کہ ملاقات میں پاکستان کی سیاسی اور معاشی صورتحال پر بات چیت کی ۔آئین اور قانون کی بلادستی سے ملک ترقی کرتا ہے ۔اگر ملک میں ائین اور قانون کی بلادستی نا ہو تو وہ کبھی خوشحال ملک نہیں بن سکتا ۔

Watch Live Public News