وزیر داخلہ محسن نقوی کا کراچی، لاہور میں 1،1 پاسپورٹ دفتر 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان

وزیر داخلہ محسن نقوی کا کراچی، لاہور میں 1،1 پاسپورٹ دفتر 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان

(ویب ڈیسک )  وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی  نے کراچی اور لاہور میں ایک ایک پاسپورٹ دفتر 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان کردیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ  ایکس  پر اپنے بیان میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ عوام کی سہولت دینے کےلیے نادرا میگا سینٹرز کی طرح اب لاہوراورکراچی میں ایک پاسپورٹ دفتر24گھنٹے شہریوں کے لیے کھلا رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ اس اقدام سے شہریوں کے لیے کسی بھی وقت پاسپورٹ آفس کی سہولیات تک رسائی آسان اور ممکن ہو گی۔

دریں اثنا ڈی جی پاسپورٹ مصطفی جمال نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ کے اعلان کے مطابق گارڈن ٹاؤن لاہور اور کراچی میں صدر کے علاقے میں پاسپورٹ آفس 24 گھنٹے کھلارہے گا۔

Watch Live Public News