(ویب ڈیسک)وفاقی حکومت کا ملک بھر میں ایجوکیشن ایمرجنسی نافذ کرنے پر غور، وزیر اعظم کی ہدایت پر وفاقی وزارت تعلیم نے تعلیمی ایمرجنسی پر کام شروع کردیا ۔
وزیر اعظم شہباز شریف نےتعلیمی ایمرجنسی کے نفاذ کے لئے نیشنل ایجوکیشن ایمرجنسی ٹاسک فورس بنانے کی ہدایت کردی، ٹاسک فورس میں وزراء تعلیم، قومی و بین الاقوامی تعلیمی ادارے کے سربراہان کو شامل کیا جائے گا، ٹاسک فورس تعلیمی ایمرجنسی کے نفاذ کی نگرانی اور گائیڈ لائنز تشکیل دے گی، ملک میں تعلیمی ایمرجنسی کا نفاذ آئندہ 5 سال لے لئے ہوگا۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق ایمرجینسی کے تحت اسکولز سے باہر دو کروڑ 60 لاکھ بچوں کی اسکولز تک رسائی یقینی بنائی جائے گی،پاکستان میں اسکول جانے والی عمر کے 40 فی صد سے زائد بچے اسکول سے باہر ہیں جن میں بچیوں کی شرح 54 فی صد ہے۔وزارتِ تعلیم ملک بھر میں تعلیمی ایمرجنسی کے نفاذ پر کام کر رہی ہے۔
وزارت تعلیم نے روڈ ملک میں تعلیمی ایمرجنسی کے حوالے سے کانفرنس بلالی ،وزیر اعظم شہباز شریف تعلیمی ایمرجنسی کے سے کانفرنس کا افتتاح کریں گے،کانفرنس کا انعقاد 8 مئی کو وزیر اعظم آفس میں کیا جارہا ہے،کانفرنس میں چاروں صوبوں اور وفاقی کے وزراء تعلیم شرکت کریں گے۔
آزاد کشمیر اور گلگت سے بھی نمائندے اپنی تجاویز پیش کریں گے،کانفرنس میں برطانوی ہائی کمشنر، یونیسیف، ورلڈ بینک اور دیگر بین الاقوامی اداروں کے سربراہان بھی شرکت کریں گے۔