کراچی میں دودھ کی قیمت میں 10 روپے فی لٹراضافہ کردیاگیا،ڈیری فارمزایسوسی ایشن کےمطابق نئی قیمتوں کااطلاق 8 نومبر سے ہوگا بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف حکمت عملی پر غور،مولانافضل الرحمان نے آج پی ڈی ایم کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا،شہبازشریف اورمریم نوازشرکت کریں گے،پارلیمنٹ کےمشترکہ اجلاس کی حکمت عملی پرغورکیاجائےگا،مہنگائی اور عوامی مسائل کے حل کے لئے امور پربھی بات ہوگی پیٹرول کےبعد نیپرا نےحکومتی درخواست پر بجلی کی قیمتوں میں ایک بارپھر اضافہ کردیا، بجلی کی بنیادی قیمتوں میں ایک روپے68 پیسے فی یونٹ تک کا اضافہ، کمرشل وصنعتی صارفین کےلئےایک روپے 39 پیسے فی یونٹ اضافہ، نئی قیمت 24 روپے 33 پیسے فی یونٹ ہوگئی، نیپرا نے وفاقی حکومت کی درخواست پر محفوظ فیصلہ جاری کردیا۔ ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح 15اعشاریہ دو ایک فیصد پر پہنچ گئی، ایک ہفتے کے دوران 28 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ، صرف 3 اشیا کی قیمتوں میں کمی اور 20 کی قیمتیں مستحکم رہیں، ایل پی جی کے گھریلو سلینڈر کی قیمت میں 72 روپے کا اضافہ ہوا، ادارہ شماریات نے مہنگائی کے تازہ ترین اعداد وشمار جاری کردیئے۔ اپوزیشن کامہنگائی کیخلاف پلےکارڈ اٹھاکرقومی اسمبلی میں احتجاج، خواجہ آصف بولے کہاں ہےوہ شخص جو کنٹینر پر چڑھ کرلوگوں کوسبزباغ دکھاتاتھا، عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہےہیں، 20ارب ڈالرکہاں گئے،ایک کروڑنوکریاں اور 50لاکھ گھرکہاں گئے؟ حکمرانوں کو عوام کا کوئی خیال نہیں، ایوان بڑھتی ہوئی مہنگائی کا نوٹس لے۔