کامیاب جوان پروگرام کے دو سال مکمل

کامیاب جوان پروگرام کے دو سال مکمل
پبلک نیوز: وزیراعظم عمران خان کہتے ہیں کامیاب جوان پروگرام میں شفافیت اور میرٹ یقینی بنانے پر خوشی ہے۔ اپنے نوجوانوں کی ہر طرح سے مدد کیلئے تیار ہیں۔ انٹرپینورشپ میں دلچسپی لینے والے نوجوان حکومتی سرپرستی میں آگے بڑھیں۔ کامیاب جوان پروگرام کے دو سال مکمل ہوگئے، سربراہ کامیاب جوان پروگرام عثمان ڈار نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی۔ کارکردگی رپورٹ پیش کی۔ کامیاب جوان پروگرام کے تحت ایک لاکھ سے زائد نوجوانوں کو روزگار، ہنر اور تیکنیکی مہارت فراہم کی گئی۔ دو سال میں 35 ارب سے زائد کی رقم نوجوانوں کو کاروبار کے لیے فراہم کی گئی۔ صرف یوتھ انٹرپینورشپ اسکیم کے تحت 30 ارب روپے کی رقم تقسیم ہوئی،22 ہزار نئے کاروبار شروع ہوئے، 50 ہزار افراد نے براہ راست روزگار حاصل کیا۔ کامیاب جوان اسکل اسکالرشپ پروگرام میں بھی 5 ارب روپے جاری کئے گئے۔ وزیراعظم نے کہا پروگرام میں شفافیت اور میرٹ یقینی بنانے پر بے حد خوشی ہے۔۔2 سالہ محنت کے نتائج سامنے آنا شروع ہو چکے۔ حکومت اپنے نوجوانوں کی ہر طرح سے مدد کیلئے تیار ہے۔ انٹرپینورشپ میں دلچسپی لینے والے نوجوان حکومتی سرپرستی میں آگے بڑھیں۔ مشیر خزانہ سے کہا ہے کہ نوجوانوں کیلئے پہلے سے زائد فنڈز مختص کریں۔ سربراہ کامیاب جوان پروگرام عثمان ڈار نے کہا سسٹم مضبوط ہو چکا، اب پوری توجہ منصوبے میں مزید تیزی لانے پر ہے۔2023 تک یہ منصوبہ کاروبار اور روزگار کی فراہمی کا سب سے بڑا ذریعہ ہوگا۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔