ٹی 20ورلڈکپ، پاکستان سیمی فائنل میں پہنچ گیا

ٹی 20ورلڈکپ، پاکستان سیمی فائنل میں پہنچ گیا
شاہینوں نے ایک بار پھر میدان مار لیا، پاکستانی کرکٹ ٹیم چھٹی مرتبہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچنے میں کامیاب ہوگئی ہے۔ ایڈیلیڈ میں کھیلے گئے میچ میں بنگلادیش کے کپتان شکیب الحسن نے ٹاس جیت کر بابر اعظم کو فیلڈنگ کی دعوت دے دی۔ بنگلادیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 127 رنز کا سکور کیا۔پاکستانی ٹیم نے 19ویں اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 128 رنز کا ہدف حاصل کر لیا. بنگلادیش کی جانب سے نجم الحسن شنتو نے 54 رنز بنائے، لٹن داس 10، سومیا سرکار 20، شکیب صفر، مصدق حسین 5، نورالحسن صفر، تسکین احمد ایک اور نسوم احمد 7 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ پاکستان کی طرف سے شاہیں شاہ آفریدی نے 4، شاداب خان نے 2 ، افتخار احمد اور حارث رؤف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔اوپنر لٹن داس کی وکٹ شاہین شاہ آفریدی نے لی، لٹن داس 10 رنز بناکر پویلین لوٹے۔ بابر اعظم نے کہا کہ جیت ہمیشہ آپ کا اعتماد بڑھاتی ہے ، دوشکست کے بعد اب ہم اس میچ پر فوکس کررہےہیں ، ٹیم میں کوئی تبدیلیاں نہیں کی گئی ہیں۔اس سے قبل ایڈیلیڈ کے گراؤنڈ میں کھیلے جانے والے میچ میں نیدرلینڈز نے جنوبی افریقا کو 13 رنز سے اپ سیٹ شکست دی۔جنوبی افریقا کی شکست کے ساتھ ہی بھارت نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔ کپتان بابر اعظم 33 گیندوں پر 25 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جب کہ محمد رضوان 32 گیندوں پر 32 رنز بناکر پویلین لوٹے۔اس کے علاوہ محمد نواز 4، محمد حارث 31 اور افتخار احمد ایک رن بناکر پویلین لوٹے۔شان مسعود 24 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ بنگلادیش کی جانب سے نسوم احمد ، شکیب الحسن ، مستفیظ الرحمٰن اور عبادت حسین نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔