ٹرمپ کی کامیابی پر کملاہیرس کے کیمپ میں سوگ کا سماں

ٹرمپ کی کامیابی پر کملاہیرس کے کیمپ میں سوگ کا سماں
کیپشن: ٹرمپ کی کامیابی پر کملاہیرس کے کیمپ میں سوگ کا سماں

ویب ڈیسک: ڈونلڈ ٹرمپ کی وکٹری کے نتائج کے بعد کملا ہیرس کیمپ میں سوگ کا سماں ہے جبکہ  کملا ہیرس کے معاونین کا کہنا ہے کہ وہ آج رات بات نہیں کریں گی۔

تفصیلات کے مطابق کملا ہیرس کے حامی مایوس ہو کر واپس جانے لگے۔ واشنگٹن ڈی سی میں "ہیرس ہیڈکوارٹر" خالی ہو گیا، حامی واپس لوٹ گئے۔

ہیرس کے سینکڑوں حمایتی گراؤنڈ چھوڑ کر جا چکے ہیں اور ان میں سے اکثر میڈیا سے بات کرنے سے انکار کر رہے ہیں کیونکہ ہیرس کی فتح کے امکانات بظاہر محدود ہوتے دکھائی دے رہے ہیں۔

ہیرس اس تقریب سے آج خطاب نہیں کریں گی اور وہ یہ خطاب کل کریں گے۔

ادھر واشنگٹن ڈی سی میں کملا ہیرس کے ہیڈکوارٹرمیں موجود لنڈی لی جو فلاڈیلفیا سے تعلق رکھنے والی ڈیموکریٹ فنڈ ریزر ہیں نے بی بی سی کو بتایا کہ ’صورتحال خاصی مایوس کن ہے۔‘

انھوں نے کہا کہ ’لوگوں وقت کے ساتھ مزید مضطرب ہو رہے ہیں لیکن اب بھی ایک راستہ موجود ہے۔ میں اب بھی امید لگائے ہوئے ہوں لیکن یہ وہ رات نہیں ہے جو ہم چاہتے تھے۔‘