امریکی صدارتی الیکشن میں ٹرمپ کی کامیابی کے بعد حماس کا پہلا ردعمل سامنے آگیا

امریکی صدارتی الیکشن میں ٹرمپ کی کامیابی کے بعد حماس کا پہلا ردعمل سامنے آگیا

(ویب ڈیسک )  امریکی صدارتی الیکشن میں ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی کے بعد فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کا پہلا ردعمل سامنے آگیا ہے۔

حماس رہنما سمی ابوذوہری نے امریکی صدارتی انتخابات میں   ڈونلڈ ٹرمپ کے کامیاب ہونےپر ردعمل دیتے ہوئے  کہا کہ ٹرمپ کو ان کے بیانات کے حساب سے جانچا جائیگا کیونکہ انہوں نے کہا تھا وہ بطور امریکی صدر غزہ جنگ کو چند گھنٹوں میں روکیں گے۔ 

حماس پولیٹیکل بیورو کے ممبر باسم نعیم نے کہا کہ صیہونی ریاست کی اندھی حمایت ختم ہونی چاہیے کیونکہ یہ حمایت ہمارے لوگوں کے مستقبل اور خطے کے کی قیمت پر آتی ہے۔ 

خیال رہے کہ   ڈونلڈ ٹرمپ نے  اپنی انتخابی مہم کے دوران یہ کہتے رہے ہیں کہ  وہ مشرق وسطیٰ کو حقیقی اور پائیدار  امن کی طرف لوٹتے دیکھنا چاہتےہیں ۔

دوسری مرتبہ صدارتی الیکشن جیتنے کے بعد اپنے پہلے خطاب میں منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ نئی جنگیں شروع کرنے کے بجائےجنگوں کو ختم کریں گے۔