امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سوشل میڈیا کمپنی ٹروتھ سوشل کے شیئرز 13 فیصدبڑھ گئے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سوشل میڈیا کمپنی ٹروتھ سوشل کے شیئرز 13 فیصدبڑھ گئے
کیپشن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سوشل میڈیا کمپنی ٹروتھ سوشل کے شیئرز 13 فیصدبڑھ گئے

ویب ڈیسک: امریکی صدارتی انتخابات کے ابتدائی نتائج آنے کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے قائم کردہ سوشل میڈیا کمپنی ٹروتھ سوشل کے شیئرز میں اضافہ ہوا ہے۔ 

میڈیا رپورٹس کے مطابق منگل کی صبح ٹروتھ سوشل کے شیئرز میں 13 فیصد اضافہ ہوا جس کے بعد فی حصص 39.18 ڈالر پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔

یہ پلیٹ فارم ٹرمپ میڈیا اینڈ ٹیکنالوجی گروپ کی ملکیت ہے۔ سابق امریکی صدر نے 2021 میں فیس بک اور ایکس (پھر ٹویٹر) سے خود پر پابندی لگائے جانے کے بعد شروع کیا تھا۔

ٹرمپ کے ایکس اور فیس بک اکاؤنٹس کو بعد میں بحال کر دیا گیا تھا، تاہم ٹرمپ اس پلیٹ فارم کا استعمال جاری رکھے ہوئے ہیں۔

گزشتہ ہفتے ہونے والے نقصانات کے بعد ٹروتھ سوشل کے سٹاکس میں پیر کو 12 فیصد تک کا اضافہ ہوا۔ تاجر یہ قیاس کر رہے ہیں کہ ٹرمپ کی ممکنہ فتح سے ٹروتھ سوشل کی قدر میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ٹرمپ میڈیا اربوں ڈالر کے میم سٹاک میں تبدیل ہو گیا ہے اور اس انتخابی معرکے کے نتائج پر داؤ لگانے کے خواہاں تاجروں کے لیے ایک مقبول سٹاک بن گیا ہے، جس سے اس کے بڑے شیئر ہولڈر کی مجموعی مالیت میں اضافہ ہوا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ ٹریڈ کے کئی دیگر کمپونینٹس میں بھی منگل کو مثبت رجحان رہا جن میں بڑے بینک سٹاکس، بٹ کوائن، نجی جیل کمپنیوں جیو گروپ اور کور سیوک شامل ہیں۔