بہن سے مبینہ تعلقات پر بھائیوں نے لڑکے کی آنکھیں نکال لیں

بہن سے مبینہ تعلقات پر بھائیوں نے لڑکے کی آنکھیں نکال لیں

چنیوٹ (پبلک نیوز)‌چینوٹ کے تھانہ محمد والا کی حددو میں شہری کی آنکھیں نکالنے کا دلخراش واقعہ، بہن سے مبینہ ناجائز تعلقات پر بھائیوں نے لڑکے کی آنکھیں نکال لیں.

تھانہ محمد والا کی حدود میں دو ملزمان نے ناصر نامی شخص کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے اس کی آنکھیں نکال دی اور مبینہ طور پر آنکھوں میں کیلیں بھی ٹھونکی گئیں۔ زخمی کو ٹی ایچ کیو اسپتال سے فیصل آباد ریفر کردیا گیا۔وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے آرپی او فیصل آباد سے رپورٹ طلب کر لی . گرفتار ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کا حکم .

وزیر اعلی نے ہدایت کی ہے کہ متاثرہ شہری کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔ متاثرہ شہری کو انصاف کی فراہمی کے لیے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے۔

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔