’میشا نے عدالت نہیں آنا، فیصلہ کرکے میری زندگی آسان کر دیں ‘

’میشا نے عدالت نہیں آنا، فیصلہ کرکے میری زندگی آسان کر دیں ‘
لاہور(پبلک نیوز)‌ اداکار علی ظفر ضلع کچہری پیش ہو گئے، علی ظفر کے خلاف سوشل میڈیا مہم کے کیس علی ظفر نے علی گل پیر کی جانب سے جھوٹا میڈیکل سرٹیفیکیٹ عدالت میں پیش کرنے پر درخواست دائر کی. گلوکار و اداکار علی ظفر کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ علی گل پیر نے عدالت کو گمراہ کرنے کے لیے جھوٹا میڈیکل سرٹیفیکیٹ پیش کیا ، علی گل پیر نے کہا کہ وہ بیمار ہیں پیش نہیں ہو سکتے، علی گل پیر مکمل صحت یاب ہے میڈیکل سرٹیفیکیٹ جھوٹا ہے، عدالت علی گل پیر کے خلاف فوجداری کارروائی کرے . واضح رہے کہ عدالت نے درخواست پر علی ظفر کو طلب کیا تھا اور علی ظفر عدالت کے طلب کرنے پر ایک گھنٹے میں ہی پیش ہو گئے. عدالت کے روبرو اپنے بیان میں گلوکار علی ظفر کا کہنا تھا کہ اس کیس کاجلد فیصلہ کیا جائے، فیصلہ جلد ہونے اور انصاف ملنے سے ہی سکون مل سکتا ہے ، آپ نے بلایا میں فوراپیش ہوا، ملزمان تین سال سے پیش نہیں ہو رہے . ان کا کہنا تھا کہ میشا شفیع نے تو عدالت آنا نہیں ہے ، کیس کا فیصلہ کرکہ میری زندگی آسان کردیں, راولپنڈی میں کنسرٹ پر جانا تھا.

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔