لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کورکمانڈرپشاورتعینات

لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کورکمانڈرپشاورتعینات
راولپنڈی(پبلک نیوز) آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری ہونے والی تفصیلا ت کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کورکمانڈرپشاورتعینات کر دیا گیا ہے جبکہ انکی جگہ لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم کو ڈی جی آئی ایس آئی تعینات کیا گیا ہے. آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری ہونے والی تفصیلات کے مطابق پاک فوج میں تقرر و تبادلے ہوئے ہیں، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کا تبادلہ ہوا ہے، انہیں کور کمانڈر پشاور تعینات کر دیا گیا ہے جبکہ لیفٹننٹ جنرل محمد عامر کو کمانڈر گوجرانوالہ کور تعینات کر دیا گیا ہے . لیفٹننٹ جنرل عاصم منیر کوارٹر ماسٹر جنرل تعینات ہوئے ہیں. لیفٹیننٹ جنرل محمد سعید کور کمانڈر کراچی تعینات ہو گئے ہیں جبکہ لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود کو صدر نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی تعینات کر دیا گیا ہے. میجر جنرل عاصم ملک لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے. لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک پاک فوج کے ایجوڈنٹ جنرل تعینات ہو گئے ہیں.

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔