کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی 4 روپے 45 پیسے فی یونٹ مہنگی ہوگئی

کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی 4 روپے 45 پیسے فی یونٹ مہنگی ہوگئی
کراچی : کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی 4 روپے 45 پیسے فی یونٹ مہنگی ہوگئی۔ کراچی کے صارفین کیلئے ایک اور بری خبر، نیپرا نے بجلی کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں اضافہ کی منظوری دیدی۔ کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی 4 روپے 45 پیسے فی یونٹ مہنگی ہوگئی۔ نیپرا سماعت میں پہلی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں فی یونٹ قیمت میں اضاکیا گیا۔ نیپرا کے مطابق کے الیکٹرک صارفین سے اضافی وصولیاں اکتوبر اور نومبر 2023ء کے بلوں میں کی جائیں گے، کے الیکٹرک کیلیے 1.49 روپے سے 4.45 روپے تک فی یونٹ بجلی مہنگی کی گئی ہے، قیمتوں میں اضافہ کی وصولی اکتوبر اور نومبر کے بلوں میں کی جائے گی۔ نیپرا نے وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد قیمت میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔