اسلام آباد: جاپان نے پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلئے ہنگامی امداد کا اعلان کردیا ہے۔ جاپان کے وزیر خارجہ ہیاشی یوشی ماسا نے کہا ہے کہ جاپان حکومت سیلاب متاثرین کیلئے 70 لاکھ ڈالر کی امداد دے گی۔ اس حوالے سے پاکستان میں تعینات جاپانی سفیر نے کہا ہے کہ جاپان مشکل وقت میں پاکستانی عوام کے ساتھ کھڑا ہے اور اجتماعی امدادی کارروائیوں کیلئے اپنی امداد بڑھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ صحت، خوراک، پانی، صفائی ستھرائی اور پناہ گاہوں کیلئے مدد فراہم کریں گے۔ جاپان سیلاب متاثرین کیلئے ٹینٹ اورپلاسٹک شیٹوں کی ہنگامی امدادبھی فراہم کرچکا ہے۔