چہلم امام حسینؑ پر 1 لاکھ سے زائد پاکستانی زائرین کی کربلا معلیٰ آمد

چہلم امام حسینؑ پر 1 لاکھ سے زائد پاکستانی زائرین کی کربلا معلیٰ آمد
بغداد: چہلم امام حسین علیہ السلام پر ایک لاکھ سے زائد پاکستانی زائرین کربلا پہنچ گئے۔ عراق میں پاکستان کے سفیر احمد امجد علی کا کہنا ہے کہ ایک لاکھ سے زائد پاکستانی زائرین کربلا پہنچ چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی زائرین کی سہولت کے لیے پاکستانی سفارت خانے کی جانب سے کربلا میں کیمپ لگایا گیا ہے، پاکستانی زائرین کی سہولت و رہنمائی کے لیے یہ 3 روزہ کیمپ لگایا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہنا تھا کہ کیمپ پر ڈاکٹرز اور طبی عملہ موجود ہے، جبکہ سبیل امام حسین علیہ السلام بھی سفارت خانے کی جانب سے لگائی گئی ہے۔ عراق میں پاکستان کے سفیر احمد امجد علی کا یہ بھی کہنا ہے کہ سفارتی دشواریاں دور کرنے کیلئے پاکستانی سفارتی عملہ کربلا کیمپ آفس پر موجود ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔