صدر بائیڈن کے بیٹے ہنٹر کا ٹیکس کیس میں اعترافِ جرم

hunter biden indicted on tax matters
کیپشن: hunter biden indicted on tax matters
سورس: google

 ویب ڈیسک :امریکا کے صدر جو بائیڈن کے بیٹے ہنٹر بائیڈن نے وفاقی ٹیکس کی ادائیگیوں سے متعلق کیس میں اعترافِ جرم کر لیا ہے اور کہا ہے کہ وہ اپنے خاندان کو مزید کسی تکلیف اور شرمندی میں نہیں ڈال سکتے۔ حال ہی میں انہیں گن کیس میں قصوروار قرار دیا گیا تھا۔17 برس قید کی سزا ہوسکتی ہے۔

لاس اینجلس کی وفاقی عدالت میں جمعرات کو جب جج نے ہنٹر بائیڈن پر عائد تمام نو الزامات پڑھے تو انہوں نے فوری جواب دیتے ہوئے اتنا کہا " قصوروار

ہنٹر پر عائد الزامات ثابت ہونے پر انہیں 17 برس تک قید ہو سکتی ہے لیکن وفاقی سزاؤں کی گائیڈ لائنز کے مطابق الزامات پر کم سزا کی اپیل کی جا سکتی ہے۔

ہنٹر کو ساڑھے 13 لاکھ ڈالر جرمانے کا سامنا ہے۔

ہنٹر بائیڈن پر 2016 اور 2019 کے درمیان کم از کم چودہ لاکھ ڈالر ٹیکس ادا نہ کرنے کا الزام ہے جسے بعدازاں ادا کر دیا گیا تھا۔ ان کی جانب سے پراسیکیوٹر سے کسی ڈیل کے نتیجے میں فوائد حاصل کرنے کے بغیر الزامات کا اعتراف سامنے آیا ہے۔

ہنٹر بائیڈن کے خلاف ٹیکس ادا نہ کرنے کا کیس متوقع طور پر نہ صرف ایک مضبوط شہادت کے طور پر سامنے آ سکتا ہے بلکہ ان کے بیرونی ممالک کاروباری معاملات بھی بطور ثبوت بن سکتے ہیں۔ ہنٹر کے معاملات کو ری پبلکنز اس طرح پیش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں کہ بائیڈن کا خاندان کرپٹ ہے۔

اگرچہ صدر جوبائیڈن نے خود کو 2024 کے صدارتی انتخابات کی دوڑ سے الگ کر لیا تھا لیکن ان کے پانچ دہائیوں پر مشتمل سیاسی کریئر کے آخری مہینوں میں بیٹے کے خلاف ٹرائل متوقع طور پر ایک بڑا دھچکا ہو گا۔

وکیل دفاع ایبے لوویل نے لاس اینجلس کی فیڈرل کورٹ کے باہر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہنٹر نے سب سے پہلے اپنے خاندان کو اہم جانا ہے اور ان کے لیے ایسا [اعترافِ جرم] کرنا بہادری اور اہم ہے۔

اس مقدمے میں ہنٹر کو ڈسٹرکٹ جج مارک اسکارسی کی عدالت کے روبرو 16 دسمبر کو سزا سنائی جائے گی۔ یہ وہی جج ہیں جنہیں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بینچ میں نامزد کیا تھا۔

 امریکہ کے صدارتی انتخابات کے ایک ہفتے بعد ہنٹر کو ڈیلاویئر کیس میں 13 نومبر کو سزا سنائی جائے گی۔ ان الزامات کی سزا 25 سال تک قید ہو سکتی ہے۔ خیال ہے کہ ہنٹر کو اس کیس میں کم سزا ہو سکتی ہے یا وہ قید کی سزا سے بچ سکتے ہیں۔

جمعرات کو ٹیکس کیس کی سماعت کے بعد جب ہنٹر بائیڈن عدالت سے باہر آئے تو انہوں نے اپنی اہلیہ کا ہاتھ تھاما ہوا تھا اور انہوں نے کسی قسم کے جذبات کا اظہار نہیں کیا۔

اپنی گاڑی میں بیٹھنے سے قبل ہنٹر نے صحافیوں کی جانب سے پوچھے جانے والے سوالات کو بھی نظر انداز کیا۔

Watch Live Public News