آج کا فیصلہ درحقیقت این آر او ٹو ،مقدمہ عوام میں لیکر جائیں گے،شبلی فراز

  آج کا فیصلہ درحقیقت این آر او ٹو ،مقدمہ عوام میں لیکر جائیں گے،شبلی فراز
کیپشن:  آج کا فیصلہ درحقیقت این آر او ٹو مقدمہ عوام میں لیکر جائیں گے،شبلی فراز

ویب ڈیسک: پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز نے کہا ہے کہ  آج کا فیصلہ درحقیقت این آر او ٹو ہے،ہم موجودہ پارلیمنٹ کو جعلی سمجھتے ہیں،عوام نے پی ٹی آئی کو دل کھول کر ووٹ دیا، الیکشن کے نتائج میں تبدیلی کو سب نے دیکھا،چور ملک میں سینہ تان کے پھرتا ہے،آج کے دن کا فیصلہ عوام میں لے کر جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما شبلی فرازنے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کی اپیل پرفیصلہ دیا گیا، پی ڈی ایم نے نیب قوانین میں ترامیم کی،یہ ترامیم ن لیگ پی پی پی کے لئے تھی،پی ٹی آئی دور کے الیکشن قوانین کو ختم کیا ،پی ٹی آئی نے شفاف الیکشن اور چوروں پر ہاتے ڈالنے کے قوانین دئیے۔

شبلی فراز  نے کہا کہ آج کا فیصلہ درحقیقت این آر او ٹو ہے،یہ فارم 47 کے لوگ عوامی نمائندے نہیں،یہ لوگ آئین شکنوں کو تحفظ دینے کے قوانین دیں گے،یہ عوام کے لئے کیا قانون سازی کرے گی،ہم موجودہ پارلیمنٹ کو جعلی سمجھتے ہیں، الیکشن میں پی ٹی آئی کو دیوار سے لگا کر نشان بھیجا گیا،عوام نے پی ٹی آئی کو دل کھول کر ووٹ دیا، الیکشن کے نتائج میں تبدیلی کو سب نے دیکھا۔

شبلی فراز نے کہا کہ الیکشن ٹریبونل انتخابی ٹریبونل میں فریق بنا،پی ٹی آئی کی خواتین کو دیوار سے لگایا گیا،جو قانون کل سینٹ میں پاس ہوا ،اسلام آباد میں جلسہ جلوس پر قید ہوگی،پارلیمنٹ میں اصل نمائندے ہوتے تو یہ قانون نہ آتا،این آر او ٹو رائج کردیا گیا ہے،ہم آئین و قانون کی بالادستی کے لئے کام کرتے ہیں،اچھے ججز اپنی معیاد پوری کر کے عزت سے چلے جاتے ہیں،جس طرح کی قانون سازی آرہی ہے،یہ عام لوگوں کی زندگی کو اجیرن بنا دیا گیا ہے۔

شبلی فراز  نے مزید کہا کہ چور ملک میں سینہ تان کے پھرتا ہے،آج کے دن کا فیصلہ عوام میں لے کر جائیں گے۔

Watch Live Public News