حکومت نے نئی گاڑیوں کی خریداری سمیت دیگر پابندیاں لگا دیں

حکومت نے نئی گاڑیوں کی خریداری سمیت دیگر پابندیاں لگا دیں

ویب ڈیسک:وفاقی حکومت نے سرکاری اخراجات میں کمی کیلئے اقدامات کا فیصلہ کرلیا اور وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد وزارت خزانہ نے بچت کرنے کیلئے سرکلر جاری کردیا۔

نوٹی فکیشن کے مطابق وفاقی حکومت کے ماتحت اداروں میں تین سال سے خالی آسامیاں ختم ہوجائیں گی، ایک سال سے زائد عارضی بھرتیوں کے سوا کوئی نئی بھرتی نہیں ہوگی اور سرکاری خرچ پر بیرون ملک علاج پر بھی مکمل پابندی عائد کردی گئی۔

اس کے علاوہ حکومتی اخراجات پر بیرونی دوروں  اور تمام قسم کی نئی گاڑیوں کی خریداری پر بھی مکمل پابندی عائد کردی گئی ہے،نوٹی فکیشن کے مطابق ایمبولنس، طبی امداد سے متعلق اور تعلیمی اداروں کیلئے بسوں کی خریداری پر استثنیٰ ہوگا۔

نوٹی فکیشن میں بتایا گیا ہے کہ ہر قسم کی نئی مشینری اور آلات کی خریداری پر بھی پابندی عائد ہوگی لیکن ہسپتالوں، لیبارٹریز، زراعت، سکولوں کےلیے مشینری اور آلات کی خریداری ہوسکے گی۔
 
 

Watch Live Public News