پبلک نیوز: فیڈریشن انٹرنیشل دی فٹ بال ایسوسی ایشن ( فیفا) نے پاکستان کی رکنیت معطل کر دی ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کو پی ایف ایف معاملات میں بیرونی مداخلت پر معطل کیا گیا۔ معطلی کی وجہ پاکستان فٹبال فیڈریشن ( پی ایف ایف) ہیڈ کوارٹر پر قبضہ بنی۔ پاکستان فٹبال فیڈریشن نارملائزیشن کمیٹی کو اختیارات کی واپسی تک رکنیت معطل رہے گی۔