بجلی کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ

بجلی کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ

اسلام آباد ( پبلک نیوز) حکومت نے عوام پر بجلی کا بم ایک بار پھر پھوڑ دیا ٗ نیپرا نے فی یونٹ بجلی کی قیمت میں ٰ64 پیسے اضافہ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔تفصیلات کے مطابق نیپرا نے فروری کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پر سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا جس کے بعد بجلی کی قیمت میں 64 پیسے فی یونٹ اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔صارفین سے فروری کہ فیول ایڈجسٹمنٹ اپریل کے بلوں میں وصول کی جائے گی

نیپرا نے فروری کے بجلی بلوں میں 64 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دیدی تھی ٗصارفین پر 4 ارب 59 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا، فروری میں کم ایل این جی ملنے کے باعث صارفین کو 21 کروڑ کا ریلیف نہ مل سکا ،زیادہ بہتر معیار والے پلاٹس کو مکمل استعمال نہ کرنے کے باعث صارفین 18 کروڑ روپے کے ریلیف سے محروم رہے ،

Watch Live Public News