اسلام آباد ہائی کورٹ میں نوازشریف، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کے خلاف نیب کی دائر متفرق درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ میں ایون فیلڈ ریفرنس اور العزیزیہ سٹیل ملز سے متعلق ریفرنسز پر سماعت ہو گی، جسٹس عامر فاروق اور محسن اختر کیانی کل نیب اپیلوں پر سماعت کریں گے۔
اس سے قبل احتساب عدالت میں مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی دائر درخواست پر سماعت ہوئی، عدالت کی جانب سے نواز شریف کی جائیداد ضبطگی کیخلاف مزید درخواستوں پر نیب کو جواب جمع کرانے کی ہدایت کی گئی
احتساب عدالت کے جج اصغر علی نے کیس کی سماعت کی، نیب پراسیکیوٹر اور مریم نواز کے وکیل قاضی مصباح عدالت پیش ہوئے۔