بابر اعظم دنیائے کرکٹ کے نمبر ون بلے باز بن گئے

بابر اعظم دنیائے کرکٹ کے نمبر ون بلے باز بن گئے

ویب ڈیسک: پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم بلے بازوں کی عالمی رینکنگ میں پہلے نمبر پر آ گئے، انہوں نے آج جنوبی افریقا کے خلاف شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 94 رنز کی اننگز کھیلی۔

اس سے قبل بھارت کے کپتان ویرات کوہلی پہلی پوزیشن پر براجمان تھے۔ بابر اعظم کی جانب سے شاندار اننگز کے بعد سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔ مداحوں نے انکو اس کامیابی پر مبارکباد دی۔

تاہم اس خبر کا حتمی اعلان پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان میچ کے بعد کیا جائے گا۔ سیریز کے آخری مقابلے میں کپتان بابر اعظم کو نمبر ون بلے باز بننے کے لئے ستر سکور کرنا تھے تاہم انہوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 94 رنزسکور کیے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل یہ اعزاز بھارتی کپتان کوہلی کے پاس تھا۔ انہوں نے 2017 میں نمبر ون بلے باز بننے کا اعزاز اپنے نام کیا تھا۔ کوہلی نے یہ اعزاز اے بی ڈی ویلئرز سے چھینا تھا تاہم 4 سال بعد پاکستان کے کپتان بابر اعظم ان کی جگہ لینے میں کامیاب ہوئے۔

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔