ہماری ڈکشنری میں انتقام کا لفظ نہیں ہے

ہماری ڈکشنری میں انتقام کا لفظ نہیں ہے
اسلام آباد: اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا ہےکہ صدق دل سے کہنا چاہتا ہوں ہماری ڈکشنری میں انتقام کا لفظ نہیں ہے،قانون اپنا راستہ خود بنائے گا ۔ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب پوری قوم کے ساتھ اپنے اللہ کا لاکھ لاکھ شکر ادا کرتے ہیں ، عدالت کے فیصلے کے نتیجہ میں پاکستان کے آئین کو مضبوط کیا ،عدالت عظمٰی کا بہت شکریہ ادا کرتے ہیں۔ شہباز شریف نے کہا کہ نہ کسی کی ہار نہ کسی جیت ہے، یہ بائیس کروڑ عوام اور عدلیہ کی جیت ہے،عدالت نے میرٹ کو سامنے رکھ کر فیصلہ دیا ، یہ فیصلہ سنہری حروف سے یاد رکھا جائے گا۔ اگلا مرحلہ عدالت عظمٰی کے فیصلہ کے مطابق تحریک عدم اعتماد کا مرحلہ طے کریں گے۔ مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہم سب ملکر اس ملک کی جتنی خدمت کرسکتے ہیں کریں گے ، ہمارے کاندھوں پر بوجھ آن پڑا ہے یہ مرحلہ بھی طے کریں گے۔انہوں نے کہا کہ صدق دل سے کہنا چاہتا ہوں ہماری ڈکشنری میں انتقام کا لفظ نہیں ہے،قانون اپنا راستہ خود بنائے گا ،نیب نیازی گٹھ جوڑ کو توڑریں گے ۔ چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ یہ جیت ہماری جیت نہیں یہ پاکستان کے آئین کی جیت ہے ،یہ جمہوریت کی جیت ہے ہم میڈیا کی آزادی بحال کریں ، ملکر ایسی انتخابی اصلاحات لائیں گے جو سب کیلئے قابل قبول ہوں گی۔ اس موقع پر مولانا اسد محمود نے کہا کہ پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ، ہم اس آئین کی بحالی چاہتے جو انسانی حقوق اور جمہوری حقوق کا تحفظ کرتا ہے ، یہ کسی فرد یا تنظیم کی کامیابی نہیں یہ پوری قوم کی فتح ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔