کراچی : اسٹیٹ بینک کے مطابق روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ پہلی بار 6 ارب ڈالر کی حد کو تجاوز کرگیا ۔ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ میں بیرونی سرمائے کی شرح نے نیا سنگ میل عبور کرلیا ، روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ میں اوورسیز پاکستانیوں کی انویسٹمنٹ کا نیا ریکارڈ بن گیا ۔ اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ پہلی بار 6 ارب ڈالر کی حد کو تجاوز کرگیا ، روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ میں پہلی بار اکاؤنٹ ہولڈرز کی تعداد 5لاکھ 36 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے، نیا پاکستان سرٹیفیکیٹ میں اوورسیز پاکستانیوں نے 1 ارب 83 کروڑ 0 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری کی ۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق نیا پاکستان سرٹیفیکیٹ اسلامک فنانسگ میں اوررسیز پاکستانیوں نے 1 ارب 82 کروڑ ڈالر کی انویسٹمنٹ کی ، اسٹاک ایکسچینج میں روشن ڈیجیٹل کے ذریعے 49 کروڑ کی سرمایہ کاری کی گئی۔