پاکپتن : مسافر بس ، مزدا  میں تصادم ، 2 افراد جاں بحق

پاکپتن : مسافر بس ، مزدا  میں تصادم ، 2 افراد جاں بحق

(ویب ڈیسک ) پاکپتن میں مسافر بس اور مزدا میں تصادم کے نتیجے میں 2 افراد  جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو کے مطابق   پاکپتن میں  مسافر بس اور مزدا کے درمیان تصادم ہوا ہے، حادثہ دیپالپور روڈ پر 18 ایس پی کے قریب پیش آیا۔ جس میں  دو افراد جاں بحق  جبکہ تین زخمی ہوئے ہیں ، تصادم کے بعد مزدا الٹ گیا۔

ریسکیو  کے مطابق  زخمی مسافروں کو   ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ   مسافر بس لاہور سے چشتیاں جا رہی تھی۔

Watch Live Public News