پاکپتن میں 2بچوں کوزبردستی شراب پلانےکےبعد زیادتی

پاکپتن میں 2بچوں کوزبردستی شراب پلانےکےبعد زیادتی
کیپشن: پاکپتن میں 2بچوں کوزبردستی شراب پلانےکےبعد زیادتی

ویب ڈیسک: پاکپتن میں بااثر اوباشوں نے2 بچوں کو گورنمنٹ بوائے کالج نورپور کی عمارت میں زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، اوباش افراد نےبچوں کو شراب پلائی، بدفعلی کا نشانہ بنایا اور تشدد کرتےرہے۔پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔

تفصیلا ت کے مطابق تھانہ ملکہ ہانس کے علاقہ نورپور میں اوباش افراد بچوں کو ورغلا کر گورنمنٹ کالج نورپور کی عمارت میں لے گئے،جہاں اوباش افراد بچوں کو تشدد کا نشانہ بناتے رہے۔

بچوں کو شراب پلائی اور بدفعلی کا نشانہ بنایا۔حالت بگڑنے پر ملزمان بچوں کو پھنک کر فرار ہوگئے۔ بچوں کو تشویشناک حالت میں ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔پولیس نے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا۔

Watch Live Public News