پاک آرمی ہیلی کاپٹر کےذریعے غیرملکی کوہ پیماؤں کاکامیاب ریسکیو آپریشن

پاک آرمی ہیلی کاپٹر کےذریعے غیرملکی کوہ پیماؤں کاکامیاب ریسکیو آپریشن
کیپشن: پاک آرمی ہیلی کاپٹر کےذریعے غیرملکی کوہ پیماؤں کاکامیاب ریسکیو آپریشن

پبلک نیوز: پاک آرمی نے ہیلی کاپٹر کے ذریعے غیر ملکی کوہ پیماؤں کا  کامیاب   ریسکیو آپریشن کیا، پاک آرمی نے3 مختلف ہیلی سارٹیز میں 6 غیر ملکی کوہ پیمائوں کو ریسکیو کیا۔

تفصیلات کے مطابق پاک آرمی نے ، امریکن، چیلی، مقدونیہ اور نیپال سے تعلق  رکھنے والے  6 کوہ پیماؤں کو ریسکیو کیا۔پاک آرمی نے  3 مختلف ہیلی سارٹیز میں 6غیر ملکی کوہ پیما کو ریسکیو کیا،کوہ پیما کے ٹو سر کرنے کے لیے بیس کیمپ میں موجود تھے۔ان کوہ پیماؤں کی کے ٹو مہم جوئی کے دوران بیس کیمپ میں ہائی الٹیٹیوڈ سیکنس کا شکار ہوئے۔

کوہ پیماؤں نے پاک آرمی سے ریسکیو کے لئے رابطہ کیا جس کے فوراً بعد پاک آرمی نے ان کو ریسکیو کیا۔کوہ پیما ؤں نےپاک آرمی کا شکریہ ادا کیاجنہوں نے بروقت ریسکیو کر کے ان کو سکردو ہسپتال منتقل کیا۔

Watch Live Public News