ویڈیو: سیلابی ریلے سے بچنے کیلئے درخت پر پھنسےشخص کو 2 دن بعد ریسکیو کرلیا گیا

 ویڈیو: سیلابی ریلے سے بچنے کیلئے درخت پر پھنسےشخص کو 2 دن بعد ریسکیو کرلیا گیا

(ویب ڈیسک ) علی پور چٹھہ  میں سیلابی ریلے سے بچنے کیلئے درخت پر پھنسےشخص کو 2 دن بعد ریسکیو کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سیلاب کے ریلے سے بچنے کے لیے شہری اسد مجید 2 روز درخت پر پھنسا رہا ، مال مویشی سیلابی ریلے میں  بہہ گئے تاہم شخص نے درخت پر چڑھ کر جان بچائی۔

رسولنگر کا رہائشی اسد مجید مہر 2 روز سیلاب کے باعث درخت پر محصور رہا ۔شہری کو ریسکیو حکام نے 2 روز بعد درخت سے ریسکیو کیا ۔

اسد مجید کو ریسکیو کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

Watch Live Public News