افغان طالبان کی بلا اشتعال جارحیت، عوام کا پاک فوج سے بھرپور اظہارِ یکجہتی

افغان طالبان کی بلا اشتعال جارحیت، عوام کا پاک فوج سے بھرپور اظہارِ یکجہتی
کیپشن: افغان طالبان کی بلا اشتعال جارحیت، عوام کا پاک فوج سے بھرپور اظہارِ یکجہتی

ویب ڈیسک: افغان طالبان کی جارحیت اوردہشت گردی پر پاکستانی عوام کا شدید رد عمل سامنے آ رہا ہے۔ صوبہ خیبر پختونخوا  کے شہریوں نے افواج پاکستان کے ساتھ بھرپور اظہار یکجہتی کیا۔ 

شہریوں نے اپنے ردعمل میں کہا کہ پاکستان کی خودمختاری کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرنے والوں کیخلاف پاک فوج کو بھرپور جوابی کارروائی کرنی چاہیے۔ پاک فوج نے افغانیوں کو بہترین سبق سکھایا اور ان کی متعدد پوسٹوں پر قبضہ کر لیا۔ افغان طالبان رجیم کے بلااشتعال حملوں کیخلاف بھرپور جواب پر پاک فوج کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔

شہریوں کا مزید کہنا تھا کہ بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے سرحدی علاقوں پر طالبان نے حملے کیے مگر ہر جگہ انہیں شکست ہوئی۔ بھارت کی ایماء پر افغان طالبان کے حملوں کو ہر محاذ پر پاک فوج شکست سے دوچار کر رہی ہے۔ پاکستان نے افغانستان کے سہولت کار انڈیا کو بھی منہ توڑ جواب دیا۔ افغانستان بار بار وعدہ خلافی کرتا ہے، وہ سب سے پہلے دہشت گردی کے نیٹ ورک کا خاتمہ کرے۔

شہریوں نے مطالبہ کیا کہ افغانستان پہلے فتنۂ الخوارج اور فتنۂ الہندوستان کے نیٹ ورک ختم کرے، پھر بات ہو گی۔ جب تک دہشت گردی ختم نہیں ہوتی، تب تک افغانستان کے ساتھ تعلقات بحال نہ کیے جائیں۔

خیبرپختونخوا کے عوام پاک فوج کے شانہ بہ شانہ لڑنے کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں۔

Watch Live Public News