اسرائیلی سفارت خانے ’اب محفوظ نہیں‘، سینئرمشیر ایرانی سپریم لیڈر 

اسرائیلی سفارت خانے ’اب محفوظ نہیں‘، سینئرمشیر ایرانی سپریم لیڈر 

(ویب ڈیسک )   ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے سینئر مشیر یحییٰ رحیم صفوی کا کہنا ہے کہ اسرائیل کا کوئی بھی سفارت خانہ اب محفوظ نہیں ہے۔

حییٰ رحیم صفوی نے کہا کہ  تہران اسرائیل کے ساتھ محاذ آرائی کو ایک "جائز اور قانونی حق" کے طور پر دیکھتا ہے۔ ایران کی نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی ISNA نے ایک گرافک شائع کیا ہے جس میں اسرائیل کو مار نے کی  صلاحیت کے حامل نو مختلف قسم کے ایرانی میزائل دکھائے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ  یحییٰ رحیم صفوی  کے تبصرے ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب گذشتہ ہفتے شام کے دارالحکومت دمشق میں ایرانی قونصل خانے پر  اسرائیلی حملے کے بعد اسرائیل ہائی الرٹ پر ہے، جس میں دو اعلیٰ جنرلوں سمیت ایرانی پاسداران انقلاب کے سات ارکان ہلاک ہو گئے تھے۔

خیال رہے کہ   اسرائیل کے وزیر دفاع نے اس سے قبل کہا تھا کہ ملک کسی بھی صورت حال سے نمٹنے کے لیے تیار ہے جو اس کے سخت دشمن ایران کے ساتھ پیدا ہو سکتا ہے۔

Watch Live Public News