(ویب ڈیسک ) ذرائع کے مطابق خطوط میں موجود کیمیکل پنسارسٹوروں سے ملنے والے آرسینک سے مختلف نکلا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سی ٹی ڈی ٹیموں نے متعددپنسارسٹوروں سے آرسینک کیمیکل خریدا، پنسارسٹوروں سے ملنے والا آرسینک خطوط میں ملنے والے آرسینک سے مختلف ہے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ پنسارسٹوروں سے ملنے والا آرسینک پیلے رنگ کاہے، خطوط میں ملنے والا آرسینک کیمیکل سفید رنگ کاہے۔
ذرائع کے مطابق تفتیشی ٹیموں نے دواسازاورکیمیکل بنانے والی کمپنیوں سے بھی معاونت لینے کا فیصلہ کیا ہے، آرسینک کن ادویہ سازکمپنیوں میں استعمال ہورہاہے لسٹ بنالی گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ تحقیقاتی ٹیموں نے سیکٹر آئی ایٹ، آئی نائن، کمرشل مارکیٹ اور خیابان سرسید مارکیٹ کےقریب واقع پنسار اسٹور کا ڈیٹا مرتب کیا، مجموعی طور پر 15پنسار اسٹورز مالکان سے پوچھ گچھ کی گئی۔
ذرائع نے بتایا کہ چند پنسار اسٹورز پر سی سی ٹی وی کیمرے بھی موجود تھے، تحقیقاتی ٹیموں نے سی سی ٹی وی کی ڈی وی آر قبضے میں لے لیں۔