اولمپکس فائنل ؛ ارشد ندیم کوئی میڈل نہ جیت سکے

اولمپکس فائنل ؛ ارشد ندیم کوئی میڈل نہ جیت سکے

ٹوکیو(پبلک نیوز)‌قومی ایتھلیٹ ارشد ندیم نے جیولین تھرو کے میڈل راونڈ میں تمغوں کی دوڑ سے باہر ہو گئے، وہ ایونٹ میں پانچویں نمبر پر رہے.

بھارت کے نیرج چوپڑا نے اس مقابلے میں گولڈ، جمہوریہ چیک کے جیکب واڈلیچ نے سلور اور جمہوریہ چیک ہی کے ویتے سلاف ویسلے نے برانز میڈل اپنے نام کیا۔ٹوکیو اولمپکس کے جیولین تھروکے فائنل مقابلے میں 12 ایتھلیٹ پہلے مرحلے میں شامل تھے جن میں سے ٹاپ 8 نے اگلے راؤنڈ میں جگہ بنائی۔ ان میں ارشد ندیم 84.62 کے اسکور کے ساتھ چوتھے نمبر پر رہے۔

ارشد ندیم نے اولمپکس مقابلوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ، سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انکے نام سے ٹاپ ٹرینڈ چلتا رہا اور عوام کی جانب سے انکی بھرپور پذیرائی کی گئی. ارشد ندیم کوالیفائنگ راؤنڈ کے اپنے گروپ میں پچاسی اعشاریہ 16 میٹر کے ساتھ پہلے نمبرپر رہے تھے جب کہ کوالیفائنگ راؤنڈ میں مجموعی طورپر ان کی پوزیشن تیسری رہی تھی۔

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔