شمالی وزیرستان: دہشتگردوں کا حملہ سپاہی شاہد شہید

شمالی وزیرستان: دہشتگردوں کا حملہ سپاہی شاہد شہید
پبلک نیوز: شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کا فوجی چوکی پر حملہ۔ دہشتگردوں نے گڑیوم میں فوجی چوکی پر فائرنگ کی۔29 سالہ سپاہی شاہد شہید۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فوجی دستے نے دہشت گردوں کی فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیا۔ دہشت گردوں کی فائرنگ سے 29 سالہ سپاہی شاہد شہید ہوگیا۔ شہید سپاہی شاہد کا تعلق بہاولنگر سے تھا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ گڑیوم میں ایریا کلئیرنس کے لئے آپریشن جاری ہے۔ پاک فوج دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لئے پرعزم ہے۔ بہادر سپاہیوں کی عظیم قربانیاں ہماری عزم کو جلا بخشتی ہیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔