ویب ڈیسک: آئی فون اور سام سنگ کی ایس اور نوٹ سیریز کے حوالے سے آنکھیں بند کر کے اعتبار کیا جا سکتا ہے۔ جس کی وجہ ان کمپنیوں کا بین الاقوامی سطح پر بزنس ہے۔ مگر شیاؤمی نے ان دونوں کمپنیوں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ اپریل سے جون تک 2021 کی دوسری سہ ماہی میں پہلی بار شیاؤمی کو دنیا کی دوسری بڑی اسمارٹ فون کمپنی بننے کا اعزاز ملا۔ اس طرح ایپل تیسرے نمبر پر چلی گئی ہے جبکہ سام سنگ پہلے نمبر پر رہی۔ اس دوڑ میں شیاؤمی نے اپنی کوششیں مزید تیز کیں اور اگلی سہ ماہی میں سام سنگ کو بھی پیچھے کرتے ہوئے نمبر ون پوزیشن پر قبضہ جما لیا۔ یہ اعزاز کم و بیش ایک ماہ کے لیے شیاؤمی کے پاس رہے گا۔ ریسرچ کمپنی کاؤنٹر پوائنٹ کی رپورٹ کے مطابق صرف جون کے مہینہ میں شیاؤمی کو سام سنگ اور ایپل سے زیادہ اسمارٹ فونز فروخت کرنے کا اعزاز ملا۔ یہی وجہ ہے شیاؤمی ان دونوں کو پیچھے چھوڑ کر آگے نکل گئی۔ شیاؤمی کی جانب سے مئی کی نسبت 26 فیصد زیادہ اسمارٹ فونز بیچے گئے۔ اس طرح پوری دنیا فون مارکیٹ میں شیئر 17.1 فیصد شیاؤمی کے حصہ میں آ گیا۔ سام سنگ 15.7 فیصد کے ساتھ دوسرے نمبر جبکہ 14.3 فیصد شیئر نے ایپل کو تیسری پوزیشن پر لا پھینکا۔ واضح رہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے ویت نام میں سام سنگ فونز کی پروڈکشن متاثر ہونے سے دستیابی کم رہی ہے۔